چین میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹاسک فورس نے ووہان کی 4 جامعات کا دورہ کیا۔
پاکستانی حکومت کی درخواست پر چینی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کی ٹاسک فورس کو ووہان کے دورے کی اجازت دی۔
ٹاسک فورس ٹیم نے چار جامعات کا دورہ کرکے وہاں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
ووہان میں پاکستانی سفارت خانے کی ٹاسک فورس مستقل طور پر تعینات کی گئی ہے جو چینی حکام سے رابطے میں ہے، ٹاسک فورس ووہان شہر کا لاک ڈاؤن ختم کیے جانے تک وہیں قیام کرے گی۔
ٹاسک فورس کے ارکان نے ووہان شہر کی چار جامعات کا دورہ کرکے وہاں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
ٹاسک فورس کے مطابق ان جامعات میں موجود تمام طلبہ محفوظ ہیں، ٹاسک فورس کل بھی تین یونیورسٹیز کا دورہ کرے گی۔