• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج ووٹنگ کا عمل جاری


ایران میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ملک بھر میں 55 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیاکے مطابق پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کیلئے 7 ہزار 150 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 5 کروڑ 80لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

انتخابات کےلئےملک بھرمیں 55 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ نے ایرانی عوام کو کہا ہے کہ انہیں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے ملک اور اسلامی نظام کی عزت کو تقویت ملے گی، یہ ایران مخالف سازشوں کی شکست کا سبب بنے گا۔

دوسری جانب ایرانی صدرنے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط اور متحد کرنے کیلئے ایرانی عوام انتخابات میں حصہ لیں۔

تہران:انتخابات کےلئے،ایرانی میڈیا

تہران:ایرانی عوام کو انتخابات میں بھرپورحصہ لینا چاہیے ،آیت اللہ خامنہ ای

تہران:انتخابات ایران مخالف سازشوں کی شکست کاباعث بنیں گے،خامنہ ای

تہران:ملک کو مضبوط اور متحد کرنے کیلئے ایرانی عوام انتخابات میں حصہ لیں،ایرانی صدر

تازہ ترین