• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بونتھ ہیڈ‘ دنیا کی پہلی گھاس پھونس کھانے والی شارک مچھلی

ننھے ساتھیو! امریکی سائنس دانوں نے ’’ بونتھ ہیڈ ‘‘ نامی دنیا کی پہلی سبزہ خور شارک کی نسل دریافت کرلی ہے۔ جی ہاں سائنسی جریدے رائل سوسائٹی میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سمندری حیات میں دیو قامت شارک کی ایک ایسی نسل بھی پائی جاتی ہے جو گوشت کے بجائے پودے کھا کر اپنا پیٹ بھرتی ہے۔ آج تک شارک مچھلی کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ یہ ایک خونخوار درندہ ہے جو چھوٹی مچھلیوں اور انسانوں کو مزے لے کر کھاتا ہے۔ 

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا اروین اور فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی نے سمندر کے زرخیز حصے میں پودوں کے درمیان ہتھوڑے کے منہ والی شارک کی موجودگی پر تحقیق کا آغاز کیا۔ مطالعے کے دوران حیران کن طور پر شارک نے گوشت کے بجائے سبزے کو فوقیت دی اور یہ نسل اپنی غذائی ضرورت کا 60 فیصد پودوں سے پورا کرتی ہے۔ تاہم 40 فیصد حصہ گوشت پر مشتمل ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس مطالعے سے ثابت ہوتا ہے کہ اس شارک کا نظام انہضام سبزی اور گوشت دونوں طرح کی غذاؤں کو ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس لیے شارک کی اس نسل کو ہمہ خور یعنی بیک وقت سبزی اور گوشت کھانے والے جانوروں میں بھی شمار کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین