• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسمان پر پُراسرار روشنی دیکھ کر لوگ حیران

ملائیشیا میں شہریوں نے رات کے وقت آسمان پر پراسرار روشنی دیکھی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو چلتی گاڑی میں بنائی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک آسمان پر نیلے رنگ کی روشنی نمودار ہوئی جس نے سیکنڈ میں سبز رنگ اختیار کیا اور پھر یہ آگ کا گولہ بن گیا۔

ماہرین کے مطابق آسمان پر نظر آنے والی روشنی ستارہ ٹوٹنے کی وجہ سے نظر آئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ستارے ٹوٹنے کا یہ عمل ہر روز ہوتا ہے البتہ اُن میں سے اکثر ایسے ہوتے ہیں جو وقت سے پہلے ہی ٹوٹ جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکےہیں۔

تازہ ترین