• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے کئی حصوں میں اسلاموفوبیا، زینوفوبیا اور نسلی نفرت کی بڑھتی ہوئی لہر پر تشویش ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان جرمنی میں ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ان گھناؤنے حملوں سے کئی معصوم اپنی جان گنوا بیٹھے اور بہت سے زخمی ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان جرمنی کے ساتھ کھڑا ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ اس حملے میں ترک شہریوں کی جانیں جانے پر ترکی کے ساتھ بھی تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ انتہا پسندی کی کوئی نسل، علاقہ یا قومیت نہیں، نفرت کی آئیڈیالوجی کو ختم کرنے کے لیے مل کر کوششوں کی ضرورت ہے، نفرت پر مبنی جرائم کی وجوہات کو بھی ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلاموفوبیا انسداد کے لیے جرمنی اور دوسرے ہم خیال ممالک کے ساتھ شراکت داری کے لیے تیار ہے، مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان یگانگت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین