• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے برطانوی پارلیمانی وفد کی ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ڈیبی ابراہمس سمیت 6 اراکین برطانوی پار لیمنٹ نےملاقات کی۔برطانوی پارلیمانی وفد نے گور نر پنجاب کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر برطانوی پار لیمنٹ میں بھر پور آواز بلند کر نے کی یقین دہانی کر وائی ، جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت انتہا پسندی کا گڑھ بن چکا ہے دنیا آخر کب تک خاموش رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے مسئلہ کشمیر پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے کشمیر میں کر فیو کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں ۔
تازہ ترین