• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا وائرس سے اموات، بلوچستان میں ہنگامی اقدامات


ایران میں کورونا وائرس سے اموات کے بعد بلوچستان میں ہنگامی اقدامات کرلیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلو چ کا کہنا ہےکہ پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں حفاطتی اقدامات سخت کردیےگئے ہیں۔

ڈی جی صحت نے کہا کہ دس ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم جدید آلات کے ساتھ تفتان روانہ کر دی گئی جبکہ تفتان اور دالبندین میں بھی کورونا آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چمن میں پاکستان آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ضلع چاغی میں محکمہ صحت کےعملےکوہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین