• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار کونسل کی جانب سے استعفے کا مطالبہ غیر سنجیدہ ہے، فروغ نسیم

بار کونسل کی جانب سے استعفے کا مطالبہ غیر سنجیدہ ہے، فروغ نسیم


وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے کیے گئے استعفے کے مطالبہ کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ججز کی نہ کوئی جاسوسی ہوئی ہے، نہ ہوگی اور نہ ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مخالف دھڑے کی جانب سے استعفے کی باتیں کوئی سنجیدہ مطالبہ نہیں ہے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ ججز اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر وہ کام کریں گے جس سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔

تازہ ترین