• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے ملک میں کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواہش ہے لوگ قانون کے مطابق اور عزت سے زندگی گزاریں۔

چیف جسٹس آف پاکستان، میرپورخاص میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ تمام ججز حضرات یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ایک زبردست شہر اور پھلوں کی پیداوار کے حوالے سے زرخیز علاقہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کو تمام سہولیات ملنی چاہئیں لیکن حیران ہوں میرپورخاص میں یونیورسٹی نہیں ہے۔ میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کی سنجیدہ کوشش ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ میرپورخاص میں بینکنگ کورٹ کا قیام کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں اینٹی کرپشن کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ بینچ کے قیام پر بھی غور کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے لوگوں کی زندگی سماجی انصاف اور سہولیات کے ساتھ بسر ہو، یہ تمام چیزیں حکومتی اداروں کو فراہم کرنا چاہئیں۔

اس سے قبل چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔ 

تازہ ترین