• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ 27 فروری کو ہونے والی تحفظ آئین پاکستان کانفرنس ملک میں انصاف کی حکمرانی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ اہل کراچی بھر پور شر کت کرکے سلیکٹڈ اور ناہل حکومت کا بوریا بستر گول کردیں، وہ شیر شاہ یوسی 2 کے امیر اور پی ایس 114 کے نائب امیر مولانا عطاء اللہ کی رہائش گاہ پر پی ایس 114 اور یوسی 2 کی مجلس عاملہ اور عمومی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ عمرانی حکومت ملک اور قوم کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، پیٹرولیم کی مصنوعات گیس اور بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ادویات اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ ان حالات میں عمرانی حکومت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھاکرپوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین