• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں، ججوں کی جاسوسی ہوئی، نہ ہونے دینگے، فروغ نسیم

ججوں کی جاسوسی ہوئی، نہ ہونے دینگے، فروغ نسیم 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر قانون وانصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ججوں کی نہ تو کوئی جاسوسی ہوئی ہے، نہ ہوگی اور نہ ہونے دینگے، ہم ججوں اور عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں اورہر وہ کام کریں گے ، جس سے ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔ہفتہ کے روز پاکستان بار کونسل کی جانب سے اپنے استعفیٰ کے مطالبہ کے حوالے سے بیان میں کہا کہ وکلاء کے مخالف دھڑے کی جانب سے میرے استعفیٰ کی باتیں کوئی سنجیدہ نوعیت کا مطالبہ نہیں ، تمام وکلا ہمارے اپنے ہیں اور ہمارے ساتھ ہیں اورہم وکلاء اورججوں کی فلاح کیلئے کام کرتے رہیں گے،پاکستان بارکونسل اور وکلا ء کی تمام تنظیموں کا احترام کرتے ہیں۔

تازہ ترین