• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد جاوید نئے اٹارنی جنرل مقرر، نوٹیفکیشن جاری

خالد جاوید نئے اٹارنی جنرل مقرر، نوٹیفکیشن جاری 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان ایڈوکیٹ کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیاہے، وفاق میں اٹارنی جنرل ، سندھ میں ایڈووکیٹ جنرل اور بے نظیر کے قانونی مشیر رہ چکے ہیں،وفاقی وزارت داخلہ نے صدر مملکت کی جانب سے حتمی منظور ی کے بعد ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ،ان کا درجہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان پیپلز پارٹی کے سابق مرکزی رہنما این ڈی خان کے صاحبزادے ہیں،جوکہ اس سے قبل 2018 میں بھی نگران حکومت کے دور میں بطور اٹارنی جنرل فرائض سر انجام دے چکے ہیں،یہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قانونی مشیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ نے 2013 میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں ۔

تازہ ترین