• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات روس نے پھیلائیں، امریکا

کورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات روس نے پھیلائیں، امریکا 


واشنگٹن (اے ایف پی )امریکا نے کورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات پھیلانے کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہے.

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ روس نے کورونا سے متعلق امریکا کیخلاف ایک مہم چلا رکھی ہے اور اس کا مقصد امریکا کے تشخص کو مجروح کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بعض امریکی عہدیداروں نے روس سے وابستہ سوشل میڈیا کے ہزاروں اکاؤنٹس پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے نئے کورونا وائرس سے متعلق خوف وہراس پھیلانے کے لیے امریکا کے خلاف ایک مربوط مہم برپا کررکھی ہے۔

اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’غلط معلومات پر مبنی اس مہم کے ذریعے ان سازشی نظریات کی تشہیر کی جارہی ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے میں امریکا کا ہاتھ کارفرما ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صحت کے بارے میں عالمی سطح پر پائی جانے والی تشویش کے پیش نظر امریکا کے تشخص کو مجروح کرنا ہے۔

تازہ ترین