• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی سے شترو گھن سنہا کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے کام کرنے پر اتفاق

عارف علوی سے شترو گھن سنہا کی ملاقات


لاہور (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی سیاستدان اور سابق اداکار شترو گھن سنہا نے ہفتے کو لاہور میں گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں خطے میں امن کیلئے کام کرنے پراتفاق کیاگیا،بات چیت کے دوران صدر مملکت نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقو ق کی سنگین خلاو ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا،صدر مملکت نے بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کیاجن کیساتھ شہریت(ترمیمی) ایکٹ2019کے تحت امتیازی سلوک کیاجا رہا ہے۔صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی امن کوششوں کو بھی اجاگر کیا جو بد قسمتی سے مودی حکومت نے ضائع کیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اس بیان پر کہ آزاد جموں و کشمیر مکمل پر امن علاقہ ہے،بھارتی سیاستداں نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ بھارت میں دونوں اطراف کے ارکان پارلیمنٹ کو آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنیکی دعوت دینا چاہیے۔

تازہ ترین