• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈین جونز نے ڈگ آئوٹ میں فون پر بات کرنیوالے شخص سے متعلق ٹوئٹ کرکے معاملہ گھمبیر کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایک غلطی چھپانے کے لئے بہانے تراشے جارہے ہیں جس سے معاملات مزید گھمبیر ہورہے ہیں،کراچی کنگز کے ڈگ آئوٹ میں ایک شخص کی موبائل فون پر ہونے والی بات چیت کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کراچی کنگز کے آسٹریلوی ہیڈ کوچ ڈین جونز نےدلچسپ ٹوئٹ کرکے معاملے کو گھمبیر کردیا ہے،ڈین جونز نے موبائل فون پر بات کرنے والے طارق وصی کو اپنا سی ای او اور منیجر لکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ کل پریکٹس کے انتظامات کے لئے فون پر بات کررہے ہیں،حیران کن بات یہ ہے کہ پشاور کے خلاف میچ جاری تھا اور اسی دوران اگلے دن کی پریکٹس کے انتظامات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،فون صرف ایمرجنسی میں استعمال ہوسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ہی لوگ ڈین جونز کی ٹوئٹ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
تازہ ترین