شجاع آباد(نامہ نگار)شجاع آباد میں بااثرزمیندار کی 20 سالہ گونگی لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی، بلیک میل کر کے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی کا الزام، لڑکی حاملہ ہو گئی، متاثرین کے احتجاج پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم گرفتار کر لیا، تفصیل کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے موضع ماڑھا کے رہائشی ارشد علی کی 20 الہ گونگی بہری بیٹی ن گھر میں اکیلی تھی کہ علاقے کےزمیندار خالد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر منہ اور ہاتھ پاؤں باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنا لی۔ خالد مظلوم لڑکی کو ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرتا رہا اور مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ گونگی لڑکی رو رو کر میڈیا پر اشاروں سے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کو سمجھاتی اور بتاتی رہی۔ نگینہ کے والد ارشد نے تھانہ سٹی میں احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ زیادتی چند روز قبل ہوئی مگر پولیس نے ہماری ایک نہ سنی اور ہم تھانہ کے چکر لگا لگا کر چلے جاتے۔ ملزم بااثر اور زمیندار ہے اور پولیس کارروائی سے گریزاں ہے۔ احتجاج کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔