• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس تھانہ بی زیڈ نےتصدیق کے بعد سرکاری ادویات کا ٹرک چھوڑ دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ بی زیڈ نے سرکاری ادویات کا ٹرک محکمہ صحت سے تصدیق کے بعد چھوڑ دیا،گزشتہ روز پولیس نے چلڈرن ہسپتال سے منتقل کیا جانے والا ادویات کا ٹرک تحویل میں لیا،مخبر کے مطابق ادویات کو غیرقانونی طریقے سے منتقل کیا جا رہا تھا جبکہ ترجمان چلڈرن ہسپتال کے مطابق نومبر 2019 میں ادویات کے اسٹاک میں چند ڈرپس نہیں منگوائی گئی تھیں جنہیں کاغذی کارروائی مکمل کر کے ٹھیکیدار کو واپس کر دیا گیا ‘پولیس کے مطابق تمام دستاویزات کی تصدیق کے بعد ادویات کے ٹرک کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین