• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے ، گوہر

پشاور (لیڈی رپورٹر) ضلع نوشہر ہ وزیر گڑھی کے رہائشی زمیندار بھائیوں گوہر اور انور نے ابائی اراضی پر قبضہ مافیا کی جانب سے غیر قانونی قبضہ کے خلاف آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت کی جانب سے سٹے ارڈر پر عمل درآمد کرایا جائے اور مذکورہ اراضی کو وگزار کرایا جاے جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروئی کی جائے اور ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے ۔پشاور پریس کلب میں گوہر ،انور نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسمی نواب سکنہ حال پشاور رنڈ و خوڑ نے ہماری 150جرب اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے اور وہاں پلاٹنگ کر رہا ہے جسکے خلاف ہم نے عدالت سے سٹے ارڈر بھی لیا مگر اراضی پر قبضہ تا حال برقرار ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواب نامی بندے نے جعلی کاغزات بنوا کر علاقہ میں غریبوں اور یتیموں کے زمینوں کو ہڑپ کیا ہے جبکہ ہماری اراضی سمیت دیگر لوگوں کے اراضی کو فروخت کرنے کی کوششوں میں ہے جبکہ حکومت اسکے خلاف این او سی جار ی نہ کریں اور ہماری زمینوں کی لین دین سے گریز کیا جائے یہ ہمارا حق ہے ۔
تازہ ترین