• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم گرفتار نہ ہونے پرکارپوریشن ملازمین کا احتجاج جاری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) صادق آباد میں کارپوریشن کی سرکاری گاڑی کو نقصان اور ملازمین کو زخمی کرنیوالے ملزمان تاحال گرفتار نہ کرنے کیخلاف میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے دوسرے روز بھی علامتی ہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل ورکرز لیگ کے صدر حاجی فاروق، راجہ ہارون، نذیر زادہ، چنگیز بھٹی، یونس اعوان اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہےکیونکہ وقوعہ کے روز سب کچھ ان کے سامنے ہوتا رہا اور وہ تماشائی بنے رہے یہاں تک کہ انہوں نے اپنے ایک زخمی ساتھی کو ہسپتال لیجانے میں بھی مدد فراہم نہیں کی۔ انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا نوٹس لیکر پولیس کیخلاف کارروائی کی جائے اور ایف آئی ار میں دہشت گردی سمیت قانون کے مطابق جو دفعات بنتی ہیں وہ شامل کی جائیں۔ مظاہرین نے حملہ آوروں کی پشت پناہی کرنے والی تاجر تنظیموں کی بھی مذمت کی اور اعلان کیا کہ اگر ملزم گرفتار اور ایف آئی آر میں قانون کے مطابق دفعات شامل نہ کی گئیں تو پیر کے روز بھی علامتی ہڑتال اور مظاہرہ جبکہ منگل کے روز سے مکمل ہڑتال ہوگی اور شہر سے گندگی بھی نہیں اٹھائی جائے گی، بعدازاں مظاہرین نے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں نعرے بازی کی گئی۔
تازہ ترین