• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلے کے  جھٹکے ترکی اور ایران کے سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔


پڑوسی اسلامی ممالک ایران اور ترکی میں زلزلہ آیا ہے، زلزلہ آتے ہی دونوں ممالک کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے یہ جھٹکے ترکی اور ایران کے سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ترک حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران اور ترکی میں آنے والا زلزلہ 5 اعشاریہ 9 شدت کا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ترکی میں زلزلہ، ہلاکتیں 18 ہو گئیں، 550 زخمی

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکی کے 43 دیہات متاثر ہوئے ہیں، تاہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

زلزلے سے تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین