آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آرمی چیف کا دورۂ مراکش، وزیرِ دفاع سے ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مراکشی وزیرِ دفاع عبداللطیف لودیئی  سے ملاقات


مراکش کے دورے پر گئے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکشی وزیرِ دفاع عبداللطیف لودیئی Abdellatif Loudiyi سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ دورے پر مراکش میں ہیں جہاں انہوں نے مراکش کے وزیرِ دفاع سے ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مراکش کے مختلف رہنماؤں سے آرمی چیف کی ملاقاتوں میں باہمی امور، دلچسپی، دفاع، سیکیورٹی، علاقائی تعاون اور استحکام پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور مراکش کے درمیان سیکیورٹی تعاون، مشترکہ ٹریننگ، انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: آرمی چیف کی کویتی سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کے رائل کالج ہائر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی، ماحول اور اس کے چیلنجز پر بات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر ہے، جس نے خطے اور دنیا کے امن کے لیے قربانیاں دیں اور ہمیشہ مراکش کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑا رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید