• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: آرمی چیف

آپریشن رد الفساد کو آج 3 سال مکمل ہو گئے 


آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر ایک پیغام میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

22 فروری 2017ء کو شروع ہونے والے آپریشن رد الفساد کو آج تین سال مکمل ہو گئے، اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف کی جانب سے پیغام جاری کیا ہے۔


اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: آرمی چیف کی قومی کبڈی ٹیم کو مبارک باد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی دو دہائیوں کی کامیابیاں مزید مستحکم ہوئیں ہیں، تاہم ان کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی و مالی نقصان کی صورت ادا کی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کے لیے آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا تھا۔

تازہ ترین