• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے، ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ کراچی میں آج بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد میں ادا کی جائے گی۔

نعیم الحق نے جامعہ کراچی سے انگلش لٹریچر میں ماسٹرز اور ایس ایم لاء کالج سے ایل ایل بی کیا، وہ نیویارک کے یواین پلازہ میں نیشنل بینک کی شاخ قائم کرنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔

1996ء میں عمران خان کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کی بنیاد رکھی، انہیں جنوری 2018ء میں خون کے سرطان کا مرض تشخیص کیا گیا۔

تازہ ترین