آپ آف لائن ہیں
اتوار4؍شعبان المعظم 1441ھ 29؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسٹیڈیم بھرگیا،روک سکو تو روک لو پی ایس ایل آئی کے نعرے

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) تین روز بعد نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ میں رونق اور بہار دیکھنے میں آئی۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد نے ہفتے واری چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےاسٹیڈیم کا رخ کیا۔ صبح دس بجے سے ہی تماشائی اسٹیڈیم آنا شروع ہوگئے تھے، جن کے ہاتھوں میں باجے، سیٹیاں بینرز اور پوسٹر کے علاوہ کھلاڑیوں کی تصاویر بھی تھیں، تمام انکلوژر بھرے ہوئے تھے۔ نعروں سے اسٹیڈیم گونج رہا تھا۔ عمران خان انکلوژر میں نوجوان روک سکوں تو روکو، پی ایس ایل آئی ہے کہ نعرے لگارہے تھے۔ گورنر سندھ عمران اسمعیل اور ان کی فیملی نے بھی کراچی کی شرٹس پہنی ہوئی تھی۔ نسیم الغنی انکلوژر کے باہر کئی افراد بلیک میں ٹکٹ بیچنے میں مصروف رہے۔ جنرل انکلوژر میں بعض تماشائیوں نے ایک بینرز اٹھا یا ہوا تھا جس پر ویوین رچرڈ کو بھی پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا مطالبہ لکھا ہواتھا۔ ایک تماشائی نے کہا ہیلز اڑادے بیلز کی آواز لگائی۔

اسپورٹس سے مزید