• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی باتیں کرنے والے جمہوریت دشمن ہیں، سہیل انور

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر برائے آبپاشی، زکوٰۃ و عشر اور اوقاف سہیل انور سیال نے کہا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں،سال 2020 کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی،پاکستان پیپلز پارٹی کی مزاحمتی اور نظریاتی سیاست نے محروم طبقات کی محرومی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں،لوگوں کو بیروزگار کرنے اور قوم کے معاشی قاتلوں کو عوام بلدیاتی انتخابات میں مسترد کر دینگے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی باتیں کرنے والے جمہوریت دشمن ہیں، جمہوریت اختیارات کی منصفانہ تقسیم کا نام ہے،بااختیار اداروں سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

تازہ ترین