• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال ہی پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، حسان صابر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے رکن حسان صابر نے کہا ہےکہ مصطفیٰ کمال کراچی سمیت پورے پاکستان کےعوام کی آخری امید ہیں کیونکہ مصطفیٰ کمال ہی پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی ٹاؤن کی یوسی ون میں عوام اور کارکنان سے ملاقاتوں کے دوران کیا ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یکم مارچ کو خواتین کے جلسے میں شرکت کرکے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کریں۔

تازہ ترین