• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار سے پرویز الٰہی کی ملاقات، باہمی تعاون کو فرغ دینے ڈپٹی اسپیکر کے مسئلہ پر تبادلہ خیال

عثمان بزدار سے پرویز الٰہی کی ملاقات


لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی جس میں اتحادی سیاست میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پراور پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے معاملہ پر پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اتحادی معاملات کو احسن انداز میں حل کیا جائے گا۔ سپیکرپر ویز الہیٰ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیاہ ڈیلیور کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مل کر آگے بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین