• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،ڈیفنس میں تاجر کے گھر پونے تین کروڑ روپے کی ڈکیتی

لاہور (نمائندہ جنگ) ڈیفنس کے علاقہ فیز فائیو میں تین ڈاکو تاجر جمشید اقبال کے گھر سے پونے تین کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ہیرے کے زیورات،نقدی اور گاڑی لے گئے۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈز سمیت ڈاکوئوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات گئے تقریباً اڑھائی بجے تین ڈاکو جمشید کے گھر داخل ہوگئے میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ان کے ہاتھ پائوں باندھ دیئے اور گھر سے 70لاکھ روپے مالیت کے 3عدد طلائی سیٹ، 60لاکھ روپے مالیت کے ہیرے کے سیٹ ،50 لاکھ روپے مالیت کی گھڑیاں، 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی کڑے، 15لاکھ روپے مالیت کی کار اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے جبکہ دونوں سکیورٹی گارڈ سفیر حسین اور امتیاز حسین بھی غائب ہیں۔ جمشید نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈکیتی دونوں سکیورٹی گارڈز نے کرائی ہے۔
تازہ ترین