• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کی ریکوری مہم‘نادہندگان سے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو نے ریکوری مہم کے ایک روز میں 21ہزار 506رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے8کروڑ 70لاکھ روپے وصول کرلئے ، میپکو کا بجلی نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے،ہفتہ کے روز کھلی کچہریاں منسوخ کرکے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ریکوری کی گئی جس میں 20 ہزار 833رننگ ڈیفالٹرز سے 8کروڑ 10 لاکھ روپے اور 617ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 60لاکھ روپے وصول کئے گئے جبکہ 2کروڑ 43لاکھ روپے ادا نہ کرنے والے 3102ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔
تازہ ترین