• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپےکی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار،پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کردی،غوث پورہ میں نامعلوم افراد کاشف غفور کی دکان سے اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ روپے اور مو بائل فون چھین کر فرار ہو گئے،ٹاٹے پور سے بشیر احمد کا موٹرسائیکل رکشہ چوری ہوگیا،بستی ملوک سے فتح محمد کے مویشی چوری ہو گئے،تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں یسار کی دکان سے 3 لاکھ مالیت کا سامان چوری ہوگیا،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ بی بلاک سے قیوم کی کار چوری ہوگئی،گلگشت سے ارسلان کا مو بائل چھین لیا گیا،مظفر آباد میں نامعلوم افراد نے فرید سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،موضع کھاکھی میں نامعلوم افراد ذوالفقار کے گھر سے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،راجہ رام میں نامعلوم افراد نے رحمٰن سے نقدی اور مو بائل فون چھین لیا۔
تازہ ترین