• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین اورخسرو بختیار کو تلاشی دیناپڑے گی، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی جھوٹوں، نااہلوں، نالائقوں اورچوروں کے بس کی بات نہیں عمران استعفی دے کر ہی قوم کو ریلیف دے سکتے ہیں ،قوم کو ریلیف اب آپ کے گھر جانے سے ہی ملے گا ،چینی،آٹاچور مافیا کو ساتھ بٹھاکرحکمران صرف عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں ،ڈرامے ،تماشے اور جھوٹ سے تبدیلی نہیں صرف تباہی آسکتی ہے جوآپ لے آئے،آٹا ،چینی بحرا ن ختم اور قیمت کرنے کیلئے جہانگیر ترین اورخسرو بختیار کو تلاشی دیناپڑے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقوں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ،ریاست مدینہ کے حکمران عمران نیازی بڑی باتیں کرکے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیتے ہیں، کہتے رہے قوم گھبرانا نہیں ،انہوں نے کہا کہ جب بل جلاتے رہے تواس وقت بل سستا تھا پیٹرول سستا تھاانہوں نے کہا کہ جینا مہنگی آٹا چینی مہنگا ہو گیا ۔
تازہ ترین