• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایل پی اب پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے،خادم رضوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علام خادم رضوی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی اب پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پنجاب میں مخالفین کی توقع سے زیادہ سیٹیں حاصل کرینگے ۔بعض جرائم ایسے ہیں جن کی سزا سر عام دینا لازم ہے۔یہودو نصارہ کے ایجنٹ پاکستان میں اپنی مرضی کے قوانین لاگو کرنا چاہتے ہیں۔وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔علامہ خادم رضوی نے مزید کہا اسلام اور ناموس رسالت کےخلاف اٹھنے والی ہرزبان اور گردن کاٹ دینی چاہیے۔اپنے مفادات کےلئے اسلام اور قوانین کو استعمال کرنے والے بروز قیامت اپنے انجام کےلئے تیار رہیں۔
تازہ ترین