• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمہوری اتحاد کے عہدیداروں میں تبدیلیاں

لاہور (وقائع نگار خصوصی )اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے مر کز ،صوبائی اور لاہور کے تنظیمی عہدیداروں میں تبد یلیاں کردیں جبکہ مر کزی مجلس عاملہ اور مر کزی شوریٰ کے مشتر کہ اجلا س سے خطاب کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا ہے کہ قر آن وسنت تعلیمات کو بھی عام کر نے بھی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے کسی حکمران نے آج تک اسکی جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ اتوار کے روز اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی زیر صدارت اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کی مر کزی مجلس عاملہ اور مر کزی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر رانا محمد واصف کی جگہ رانا محمد آصف کو مر کزی سیکرٹری جنرل اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان ،میاں محمد اصغر کو صدر پنجاب اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان ،مولانا عبد الستار نیازی کو جنر ل سیکرٹری پنجاب ʼحاجی محمد اکرم کو مر کزی سیکرٹری مالیات ،محمد عباس علی کو پنجاب کا سیکرٹری مالیات اور چوہدری محمد عبداللہ کو لاہور سٹی کا صدر مقر ر کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین