• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، راشد محمود

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما سنٹرل کمیٹی کے رکن اور خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں پورے ملک میں سیاسی جماعتوں عوام تاجروں وکلاء ڈاکٹروں طلبا نوجوانوں اور مزدوروں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے ملک میں ہر طرف آٹا چور حکمران مردہ باد چینی چور حکمران مردہ باد سلیکٹڈ حکمران نامنظور اور نئے انتخابات کے نعرے گونج رہے ہیں جبکہ عوام کے زور دار نعروں کی گونج سے حکمرانوں کی نیند حرام ہو گئی ہے انہوں نے گڑھی محمد بہرام خان بابوزئی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بڑھتے ہوئے عوامی دبائو سے بوکھلا گئے ہیں مہنگائی کے ذریعے عوام کی چمڑی بھی اتاری جا رہی ہے اور وزیراعظم کی طرف سے عوام کو نہ گھبرانے کی تلقین کی جا رہی ہے جبکہ وزراء کی طرف سے بھی بہکی بہکی باتیں کی جا ر ہی ہیں شیخ رشید کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ عوام سردی میں روٹی زیادہ کھاتے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ سرخ آٹا صحت کے لئے مفید ہوتا ہے ۔ عوام نے ملک کو مزید تباہی سے بچانے اور مہنگائی سے نجات کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے جعلی مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ہے۔ نئے انتخابات میں مسلم لیگ کلین سویپ کرے گی اور مرکز و چاروں صوبوں میں مسلم لیگ کی حکومت ہو گی۔
تازہ ترین