برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حراست میں کارکنوں کی ویڈیو دیکھ کر وہ دنگ رہ گئیں۔
یوویٹ کوپر نے کہا کہ ویڈیو انسانی احترام اور وقار کے بنیادی معیار کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حکام سے واقعےکی وضاحت طلب کی ہے۔
یورپی کمیشن نے کہا کہ غزہ فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی سلوک ناقابل قبول ہے، اسرائیل کارکنوں اور یورپی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے۔
یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایاکلاس نے کہا کہ غزہ جانے والے امدادی کارکنوں کو ہتھکڑیاں لگا کر زمین پر بٹھانا توہین آمیز ہے۔
اٹلی،فرانس،کینیڈا اور ہالینڈ نے شدید مذمت کرتے ہوئے فلوٹیلا ارکان کے ساتھ برے سلوک پر اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے اسرائیلی اقدام کو اغوا قرار دے دیا ہے۔