• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3بڑی شاہراہیں‘ ٹریفک کنٹرول کرنے کا عزم تاحال پیدا نہ ہو سکا

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت انتظامیہ اور ٹریفک پولیس میں اسلام آباد ایکسپریس وے، آئی جے پی اور ٹیکسلا روڈ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کا عزم پیدا نہیں ہو سکا۔ شہر کے چاروں طرف بننے والی مہنگی ترین ہائوسنگ سوسائیٹوں میں رہائش پذیر سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ملازمین اور طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اپنے فرائض ادا کر نے پر توجہ ہی نہیں دے رہے جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ تینوں بڑی سڑکوں پر کمرشل گاڑیاں، ٹرک، آئل ٹینکر، کنٹینرز اور بسیں بھی چلتی ہیں جن کے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی دیدہ دلیری سے دھجیاں اڑانا اپنا حق سمجھتے ہیں اور بعض تو کھلے عام یہ کہنے سے بھی گریز نہیں کرتے کہ جرمانے اور نذرانے بھی تو وہی دیتے ہیں۔ ادہر مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داریاں بھول گئی ہے‘ کھلی اور اچھی سڑکوں پر تو نکمے ڈرائیور بھی اچھی گاڑی چلا سکتے ہیں، نکمی سڑکوں پر رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے، جس کیلئے ٹریفک پولیس پر سالانہ اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔ ٹریفک پولیس عموماً غائب ہی رہتی ہے۔ شہریوں نے چیف کمشنر سے ٹریفک نظام ٹھیکے پر دینے کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین