• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ سو غیرقانونی تعمیرات،ڈائریکٹر کو ماتحت افسر سے جواب نہ مل سکا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) آر ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نے دو ماہ میں تقریباً ڈیڑھ سومبینہ غیرقانونی پلازوں ، مارکی، شادی ہالز اور مارکیٹوں وغیرہ کی تعمیر کے حوالے سے پوچھی گئی تفصیلات کا مقررہ وقت میں جواب نہ دیئے جانے پر فرسٹ فیلڈ رپورٹنگ آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول کو ریمائنڈر بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول جمشید آفتاب نے تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول جمشید آفتاب نے 25نومبر 2019تا 25جنوری 2020ءکے دوران آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز اورہائوسنگ سکیموںکا دورہ کیا تو اڈیالہ روڈ پر 18غیرقانونی تعمیرات ، جی ٹی روڈ پر 4ہائیکورٹ روڈ پر 7ایئرپورٹ روڈ تین ، پام سٹی 2، وزیر ٹائون 2، وزیر ٹائون 2، الشفا ہائوسنگ سکیم 3، نیومورگاہ روڈ 3گلشن آباد 18 ، گلریز ہائوسنگ سکیم میں9، چکری روڈ 16ولایت کمپلکس 6ممتاز سٹی میں6‘ خدام سٹی میں 10، ٹاپ سٹی میں 11آرڈی اے کی آر آئی ٹی ہائوسنگ میں 11عمارتیں بغیر بلڈنگ پلان کی منظوری کے بنی ہوئی تھیں۔
تازہ ترین