• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کومستقبل کی قیادت کیلئے خودکو تیار کرنا ہوگا، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے استنبول میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے کردار اور مستقبل میں تعمیرنو کی کاوشوں سے متعلق تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے آج کو کل سے بہتر بنائیں، آنے والا کل نوجوانوں کا ہے زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانون ہی کو موثر کردار ادا کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا کی ماضی شاندار نہیں رہی ہے ، ماضی میں جنگوں اور دہشت گردی سے انسانیت کی بڑی تباہی ہوئی ہے اب نوجوانوں نے ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر دنیا کے امن و ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہے، چاہے آپ دنیا کے کسی بھی خطے میں رہتے ہوں امن اور انسانیت کا سفیر بننا ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا میں نوجوانوں نے بہت اچھا کردار کیا ہے جس کو جاری رکھتے ہوئے نوجوانوں نے مستقبل کی قیادت کے لئے خودکو تیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی پر نوجوانوں میں شیلڈزتقسیم کیں۔
تازہ ترین