• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ ( پ ر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ نوشکی کے نوجوان سمیع مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے۔تمام سیاسی جماعتیں زمیندار ایکشن کمیٹی سمیت نوشکی کے عوام قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیںلیکن جام سرکار کی گورننس بھی جام ہے ۔بیان میں کہا گیا کہمنشیات ایک لعنت ہے اور سماج کو تیزی کے ساتھ متاثر کررہی ہے۔منشیات کے خلاف فیصلہ کن پالیسی ہی اس لعنت کا خاتمہ کرسکتی ہے۔لیکن اس کے لیے ضلعی انتظامیہ کےکردار کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ بغیر ضلعی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے منشیات کا کاروبار چل نہیں سکتا۔بیان میں کہا گیا کہ نوشکی کے نوجوان سمیع مینگل کےقتل نے پورے سماج کو جھنجوڑ کر رکھ دیا لیکن مسلط شدہ سرکار کے کانو ں پر جوں تک نہیں رینگی۔بیان میں کہا گیا کہ آل پارٹیز کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے سمیع مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری،منشیات کے اڈوں کا خاتمہ کو یقینی بنانا حکومت کا کام تھا۔لیکن افسوس ہے کہ حکومت خاموش بیٹھی ہوئی ہے۔نیشنل پارٹی نو شکی کے عوام کے ساتھ ہے۔اور منشیات کے ناسور سے جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن جدو جہد کریگی۔
تازہ ترین