• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات پکڑی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر ریسیو نہیں کر رہا تھا، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا کہنا ہے کہ منشیات پکڑی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ان کے عملے نے پہلے تو ریسیو کرنے سے منع کر دیا تھا۔

کابینہ کے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عائشہ زہری نے بریفنگ کے دوران کہا کہ بلوچستان میں حالیہ کارروائی میں چاغی سے منشیات پکڑی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ان کا عملہ پہلے تو ریسیو نہیں کر رہا تھا جبکہ بعد میں مجھے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کمپلینٹ بنا دیا گیا۔

جس پر ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خاجک کا کہنا تھا کہ پہلی بات یہ ہے کہ تین سپاہیوں کے ہمراہ ریڈ نہیں ہوتا، افغانستان کے پہاڑوں میں صرف تین سپاہیوں کے ہمراہ ریڈ کیا گیا تھا ۔

اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کوئی میکنزم ہے کہ پتہ چل سکے ادویات بنانے کے کیمیکلز کا کوٹہ کس کس کو کتنامل رہا ہے۔

اس پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے بریگیڈیئر صغیر کا کہنا تھا کہ اگر آپ اعداد و شمار کی بات کررہی ہیں تو ہمارے پاس ہیں، ایفی ڈرین یا دیگر ڈر گز کاکوٹہ دیتے ہوئےجائزہ لیتے ہیں کوئی دوا بنائی تو کتنی بنائی۔

اے این ایف افسر بریگیڈیئر صغیر کا کہنا تھا کہ ہم نے طریقہ کار وضع کر رکھا ہے۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول اے ڈی خواجہ نے کہا کہ عالمی سطح پر کیمیکلز سےمتعلق پاکستان کا ایک کوٹہ ہے،کچھ عالمی سطح کے مانیٹرز ہیں اور کچھ قومی سطح کے ہیں۔

وزیر نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی کے مطابق کابینہ میں یہ بات بھی کی گئی تھی کہ ڈرگز کنٹرول کرنے والے خود بھی ماہرین ہوں۔

تازہ ترین