• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا منشیات تحویل میں لینے کا معاملہ

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا منشیات تحویل میں لینے کا معاملہ


حکومت بلوچستان نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی جانب سے منشیات تحویل میں لینے اور ڈپٹی کمشنر چاغی پر عدم تعاون کے الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے گریڈ 20 کے آغا تیمور شاہ کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے جو صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق تحقیقات مکمل کرکے 3 روز میں رپورٹ مجاز اتھارٹی کو جمع کروائیں گے۔

رواں ماہ کی چار تاریخ کو اے سی دالبندین نے لیویز فورس کے ہمراہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں ڈی سی چاغی کی جانب سے لیویز تھانے کو سامان وصول نہ کرنے اور مقدمہ بھی درج نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جس کے بعد یہ معاملہ میڈیا پر آگیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق ضلع دالبندین میں اے سی دالبندین کا منشیات اسمگلروں کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد منشیات تحویل میں لیے جانے کے واقعہ اور بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور کمشنر رخشان ڈویژن کی جانب سے عدم تعاون کی وجوہات جا ننے کیلئے صوبائی حکومت نے انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تازہ ترین