• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کے بیٹے عبداللّٰہ زلمی کے سپورٹر ہیں، حسن علی

سرفراز احمد کے بیٹے عبداللّٰہ زلمی کے سپورٹر ہیں، حسن علی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے کہا ہے کہ سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے قائد سرفراز احمد کے کمسن صاحبزادے عبداللّٰہ دل سے پشاور زلمی کے سپوٹر ہیں۔ مگر کیونکہ انکے والد سرفراز احمد کوئٹہ کے کپتان ہیں اس لیے وہ گلیڈی ایٹرز کی کیپ پہنے گھوم رہے ہیں۔

حسن علی نے یہ بات اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی، جس کے ساتھ انہوں نے ننھے عبداللّٰہ سرفراز کی ایک مختصر سی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں عبداللّٰہ اپنے والد سرفراز احمد کی ٹیم گلیڈی ایٹرز کی کیپ پہنے نظر آرہے ہیں۔

حسن علی نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ماشااللّٰہ عبداللّٰہ کیپ پہنا بہت پیارا لگ رہا ہے۔

تازہ ترین