• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ


ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 96 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 96 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 82 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 40 ڈالر اضافے سے 1684 ڈالر ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ رواں سال اب تک اس کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین