• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدی چوکیاں بند کر دیں

انقرہ (اے پی پی) ترکی نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدی چوکیوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ترک نشریاتی ادادرے کے مطابق ترکی کے وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ 32 ممالک میںکرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ ہم اس وقت تک اس متعدی بیماری کو ترکی سے دورر رکھنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن ایران میں بیماری کی موجودگی ترکی کے لئے الارم کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تک ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 اور مرض کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے۔ وزیر صحت نے کہا ہے کہ ہم نے حفظ ماتقدم کے طور پر ایران کے ساتھ اپنی تین سرحدی چوکیوں اور ایعدیر اور ناہچیوان کی طرف کھلنے والی دیلوجو سرحدی چوکی کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ تاہم ترکی سے ایران میں داخلہ جاری ہے۔ کل اور پرسوں 8 ایرانی باشندوں کو وائرس کی علامات کی وجہ سے ترکی میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ضلع وان میں نزلے زکام کی وجہ سے ہسپتال داخل کئے جانے والوں میں بیماری کی علامات نہیں ملیں اور ان کے ٹیسٹ نیگٹیو رہے ہیں۔
تازہ ترین