• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیا نے سیمی کے ’نشان پاکستان‘ کو ’نشان حیدر‘ قرار دیدیا

کراچی (جنگ نیوز) بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان’ دینے کے اعلان پر ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے اسے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ میں بدل دیا۔

چند روز قبل حکومتِ پاکستان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا جائے گا۔

یہ خبر دنیا بھر کے مختلف چینلز اور اخباروں میں بھی نشر کی گئی اور اسی طرح بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس خبر کو شائع کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ کو ’نشانِ حیدر‘ ہی قرار دے دیا۔

جو پاکستان کا سب سے بڑا ملٹری ایوارڈ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’23 مارچ 2020 کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو ’نشانِ حیدر‘ سے نوازا جائے گا۔

تازہ ترین