• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس چوتھے روز بھی ہنگامہ آرائی کی نذر رہا، اسپیکر کے رویے کے خلاف اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجاکر احتجاج کیا۔ خاتون رکن نگہت اورکزئی لاؤڈ اسپیکر ایوان میں لے آئیں۔

کے پی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے حکومتی وزراء کے ساتھ اجلاس ملتوی کرنے اور بیٹھ کر بات کرنے پر اتفاق کیا تاہم اسپیکر نے اسمبلی اجلاس رکھا تو اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے اور ڈیسک بجا کر اور نعرہ بازی کرکے شور شرابہ شروع کردیا۔

ہنگامہ آرائی کے باوجود اسپیکر نے بل منظور کرائے۔ اسپیکر مشتاق غنی اپوزیشن ارکان کو بار بار نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کرتے رہے۔

اس دوران اپوزیشن کی خاتون رکن نگہت اورکزئی اپنے ساتھ لاؤڈ اسپیکر ایوان میں لے آئیں۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الٰہی نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ایوان میں لائے گئے غیر قانونی آلات ضبط کیے جائیں۔

اجلاس 40 منٹ تک جاری رہا تاہم شدید ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر نے اجلاس منگل 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔ 

تازہ ترین