• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات، پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

عالمی معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات


کراچی ‘لندن(اسٹاف رپورٹر‘اے ایف پی ) عالمی معیشت پر کرونا وائرس کے اثرات ‘عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ‘سونا 7سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا‘پاکستان سمیت دنیابھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی ‘ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1105پوائنٹس کی کمی ‘ 40ہزار کی نفسیاتی حد بھی گرگئی‘ سرمایہ کاروں کو 175 ارب روپے کا نقصان اٹھاناپڑا۔

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے خوف نے عالمی معیشت کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے جس سےیورپی اسٹاک مارکیٹس لڑکھڑاگئی ہیں ‘سب سے زیادہ گراوٹ اطالوی اسٹاک مارکیٹ میں دیکھنے میں آئی جو 5.4فیصد گرگئی‘جرمنی اور اسپین کی مارکیٹ 4فیصد‘فرانس 3.9جبکہ برطانوی اسٹاک ایکس چینج میں 3.3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکا کی ڈوجون انڈیکس 3.3فیصد گرگئی ۔عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمتیں 5فیصد گرگئیں جبکہ سونے کی قیمت 1689.31ڈالر فی اونس ہوگئی جو سات سال کی بلند ترین سطح ہے ۔

کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئےکاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کی بڑی لہر ،100انڈیکس 1105پوائنٹس کی بڑی کمی سے40ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ، سرمایہ کاری مالیت 175ارب 6لاکھ روپے گھٹ گئی، 82.60فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت68.55فی صد زائد رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 1105.49پوائنٹس کی کمی سے 39143.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 44کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 285میں کمی اور16میں استحکام رہا ۔ 

تازہ ترین