قطر کے وزیرِ اعظم نے ایرانی وزیرِ خارجہ سے فون پر رابطہ کیا اور ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
دوحہ سے جاری اعلامیے کے مطابق قطری وزیرِ اعظم نے کہا کہ قطر اپنے بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں سے مل کر ایران پر جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے کام کرے گا۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق قطر کے وزیرِ اعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔