سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے فون پر گفتگو کی ہے۔
ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی، سعودی وزیرِ خارجہ نے اختلافات کو دور کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملہ سفارتی حل تک پہنچنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔
دریں اثناء شہزادہ فیصل بن فرحان نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعطیٰ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے، علاقائی اثرات اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔