• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

—امریکی دفترِ خارجہ—فائل فوٹو
—امریکی دفترِ خارجہ—فائل فوٹو

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری ایران کا سفر نہ کریں۔ جبکہ ایران میں موجود امریکی شہری فوراً ایران چھوڑ دیں۔ 

امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ایران میں موجود امریکی شہری جو فوری طور پر نکل نہیں سکتے وہ محفوظ مقام پر رہیں۔

واضح رہے کہ آج اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اور درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ان اسرائیلی حملوں میں 3 اعلیٰ ترین عسکری حکام اور 6 سائنسدان شہید ہو گئے۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 78 افراد جاں بحق اور 329 زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے، صہیونی ریاست نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی ظالمانہ فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید